• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی پور: علیحدگی پسندوں کے بھارتی فوج کے آسام رائفلز کے کیمپ پر قبضے کی ویڈیو وائرل

---اسکرین گریب
---اسکرین گریب

منی پور میں علیحدگی پسندوں نے آسام رائفلز کے کیمپ پر قبضہ کر لیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علیحدگی پسند بھارتی فوج کے آسام رائفلز کیمپ میں داخل ہو رہے ہیں۔

ویڈیو میں علیحدگی پسند تحریک کے مسلح ارکان کو آزادی سے گھومتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں بھارتی وزیرِ اعظم، وزیرِ داخلہ اور وزیرِ اعلیٰ منی پور کو بزدل قرار دیا گیا ہے۔

ایکس پوسٹ میں صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی فوجی بغیر لڑے پوسٹ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

صارف نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا یہ منی پور میں آزادی کی شروعات ہیں؟

بین الاقوامی خبریں سے مزید