سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عازمینِ حج کے لیے منیٰ میں قیام سے متعلق نئی ہدایات جاری کی ہیں۔
سعودی وزارت کے مطابق تمام عازمینِ حج پر ان قوانین کی پابندی لازمی ہو گی۔
وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ منیٰ میں ٹرالی بیگز اور بڑے ہینڈ کیری بیگز لانے کی اجازت نہیں ہو گی، عازمین صرف ایک چھوٹا کندھے پر لٹکانے والا بیگ ساتھ لا سکیں گے۔
سعودی حکام کے مطابق یہ اقدامات مناسکِ حج کی ادائیگی کو آسان، منظم اور محفوظ بنانے کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ منیٰ میں رش اور نقل و حرکت کے مسائل سے بچا جا سکے۔