• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا جائیداد کی دستاویزات کے حصول کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازم کرنے کا فیصلہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے جائیداد کی دستاویزات کے حصول کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے رجسٹریشن ایکٹ 2026ء گورنر پنجاب کو ارسال کر دیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی سے یہ ایکٹ بروز جمعرات کثرتِ رائے سے منظور ہوا تھا۔

اس بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

اس بل کے تحت رجسٹریشن ایکٹ 1908ء میں ترمیم کی جائے گی، ترمیم کر کے بائیو میٹرک تصدیق کی شق ایکٹ میں شامل کی جائے گی۔

بل کے متن کے مطابق جائیدادوں کے ساتھ جن اشیاء کی رجسٹریشن لازم ہے ان کی بائیو میٹرک تصدیق بھی لازم ہو گی، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی الیکٹرانک ریکارڈ سسٹم تشکیل دے گی۔

قومی خبریں سے مزید