بھارت کے شہر چنئی سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی جانے والے طیارے میں ٹیک آف سے قبل آگ بھڑک اٹھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے پر میں آگ لگنے کے باعث پرواز کی روانگی روک دی گئی، طیارے میں تقریباً 280 مسافر سوار تھے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔
ٹیک آف کی تیاری کے دوران پائلٹس نے آگ کا نوٹس لیا جس کے بعد فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا اور یہ پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔