یورپی یونین نے اسرائیلی آباد کاروں اور حماس کی اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کر لیا۔
یہ فیصلہ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ہوا، جس کے بعد قبضے میں ملوث 3 افراد اور 4 تنظیموں کے اثاثے منجمد اور سفری پابندیاں عائد کی جا سکیں گی۔
مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد کے واقعات پر اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف اقدامات میں ہنگری کی Viktor Orban کی حکومت رکاوٹ تھی تاہم نئی حکومت نے ویٹو ختم کر دیا۔
اُدھر بیت المقدس کے علاقے میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کی 3 سے زائد دکانیں اور صنعتی تعمیرات گرا دیں۔