خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک مریض بھی جاں بحق نہیں ہوا تاہم 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ میں اب تک کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1238 ہے۔
محکمہ صحت کے پی نے بتایا کہ صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 35 ہزار 153 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 31 مریض صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 32 ہزار 404 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے پشاور میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 13 ہزار 219 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے پشاور میں 583 افراد انتقال کر چکے ہیں جبکہ کورونا سے پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد متاثر ہوئے۔