سوات (این این آئی، جنگ نیوز) سوات اور چارسدہ میں نجی تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے، سوات میں اساتذہ کو 15ستمبر سے قبل اسکول کھولنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔چارسدہ میں پہلے روز اسکول میں طالبعلموں کی حاضری معمول سے کم رہی، نجی تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چارسدہ کے اسکولوں میں معمول کے مطابق تدریس کا عمل جاری رہا ، ماسک، سنیٹائزر ، سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا گیا ، پہلے دن طلباء کی حاضری معمول سے کم رہی۔صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن احمد شاہ نے بتایا کہ سوات میں اساتذہ کوگرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سوات کا کہنا ہے کہ 15ستمبر سے پہلے کسی اسکول کو کھولنے کی اجازت نہیں دی ،خلاف ورزی کرنے والے اداروں کی رجسٹریشن منسوخ ہوگی۔