• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ ، آئل ریفائنری ڈپو میں آگ، دھماکا،تیل سے بھرے 3ٹینکرتباہ

نوشہرہ (نمائندہ جنگ)نوشہرہ امان گڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ میں آئل ریفائنری ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دھماکوں سے پٹرول اور ڈیزل سے بھر ے تین آئل ٹینکر تباہ ہوگئے جبکہ ایک آئل ٹینکر کے ٹائر جل گئے 2بجکر 12 منٹ پر یکے بعد دیگر تین دھماکے، فضا میں دھواںپھیل گیااور آگ سے بھڑک اٹھی ، لوگوں میں زبردست خوف وہراس ،ریسکیو 1122کی ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ کو پھیلنے سے روک لیا خدانخواستہ آگ مزید پھیلتی تو شمع گھی ملز ،فروز سنز لیبارٹری سمیت امان گڑھی کی ابٓاد ی کو شدید خطرہ لاحق تھا ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پورے علاقے کوخالی کرالیا اور ریلولے ٹریک اور سڑکوں پر روکاوٹیں لگا کر ٹریفک مکمل طور پر معطل کردی، کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم مشینری اور آئل ریفا ئنری کو بچانے کے لیے مشینوں کو ٹھنڈا کرنے کا کام جاری ہے۔
تازہ ترین