پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں رشتے کے تنازع پر مبینہ طور پر 5 سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے بچے کے قتل کے ایک ملزم کو حراست میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
رحیم یار خان کے علاقےخان بیلہ میں 5 سالہ بچے کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔
بچے کی لاش گنے کے کھیتوں سے پولیس نے برآمد کرلی گئی ہے، مقتول بچےکا والد سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
بچے سے زیادتی و قتل کے مجرم کو 3 بار سزائے موت و عمر قید
تیزاب سے 5 سالہ بچے کا قتل:ڈاکٹر سمیت 3 گواہوں کے بیانات قلمبند
پولیس نے قریبی رشتے دار کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کا فریقین کے درمیان رشتے پر تنازع تھا جبکہ متاثرہ خاندان میں لڑکی کی مہندی کی تقریب چل رہی تھی اور ملزم اس شادی کا مخالف تھا۔