• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان میں 5 سالہ بچے کا قتل ، بزدار کا نوٹس

رحیم یار خان میں 5 سالہ بچے کا قتل ، بزدار کا نوٹس


وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رحیم یار خان میں 5 سال کے بچے کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آر پی او بہاول پور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے حکم دیا ہے کہ مقتول بچے کے غمزدہ خاندان کو ہر صورت میں انصاف فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ رحیم یار خان کے علاقے خان بیلہ میں رشتے کے تنازع پر 5 سالہ بچے کو اغواء کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بچے کی لاش گنے کے کھیتوں سے برآمد کی ہے، مقتول بچےکا والد سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

بچے سے زیادتی و قتل کے مجرم کو 3 بار سزائے موت و عمر قید

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کا فریقین کے درمیان رشتے کا تنازع تھا جبکہ متاثرہ خاندان میں لڑکی کی مہندی کی تقریب چل رہی تھی اور ملزم اس شادی کا مخالف تھا۔

پولیس نے قریبی رشتے دار کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین