• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کلفٹن سے وائٹ کرولا گینگ کا ڈکیت گرفتار

کراچی کلفٹن سے وائٹ کرولا گینگ کا ڈکیت گرفتار


کراچی کے علاقے کلفٹن سے پولیس نے وائٹ کرولا گینگ کے ڈکیت کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیا گیا ڈکیت کا گروہ کلاشنکوف سے مسلح ہو کر شہر بھر میں ڈکیتیاں کرتا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم 10 سے زائد تھانوں کی حدود میں ڈکیتیاں کر چکا ہے، ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی جنوبی انویسٹی گیشن بشیر بروہی کے مطابق کلاشنکوف سے مسلح وائٹ کرولا میں سوار ہو کر گھروں میں ڈکیتیوں، بینک اور منی ایکسچینج سے رقم نکلوانے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈکیت گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر کلفٹن میں چھاپہ مارا گیا تھا۔

چھاپے کے دوران ڈکیت عمیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے 7 رکنی گروہ کے دیگر ملزمان مفرور ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ڈکیت گروہ کے 4 کارندے گرفتار

ملزم عمیر نے دورانِ تفتیش شہر کے 10 سے زائد تھانوں کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزم کے مطابق وائٹ کرولا ڈکیت گروہ کا سرغنہ صادق ہے۔

بشیر بروہی کے مطابق ڈکیت عمیر کی گرفتاری سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ویڈیو میں گرفتار ڈکیت کلاشنکوف سے مسلح ہو کر لوٹ مار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

تازہ ترین