کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ سے ساؤتھ انوسٹی گیشن پولیس نے خطرناک ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی سائوتھ انوسٹی گیشن بشیر احمد بروہی کے مطابق ملیر شرافی گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران پوش علاقوں میں ڈکیتیاں کرنے والے 5رکنی گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
گرفتار ڈکیت کا گروہ ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال، گلبرگ میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتا ہے، جبکہ ڈکیت شہاب الدین مختلف تھانوں میں گرفتار بھی ہوچکا ہے۔
شہاب الدین کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ، ڈکیت شہاب الدین قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلوں میں بھی ملوث ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان ملا بھی ہے۔