کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی نے بنگالی ڈکیت گروہ کے4کارندوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بنگالی ڈکیت گروہ میں شامل 4 ملزمان عبدالکریم،حافظ عبدالرزاق،سکندراور محمد یونس کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ اور چھینا اور چوری شدہ سامان برآمدکرلیا،پولیس کے مطابق ملزمان گذری اور ڈیفنس کے بنگلوںمیں درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں جن سے مزید چھان بین جاری ہے۔