اطالوی کھلاڑی نے 8.10 میٹر کے فاصلے سے قلابازی کھاتے ہوئے بال باسکٹ کر کے گنیز ریکارڈ قائم کردیا۔
یوں تو آپ نے باسکٹ بال میچ کے دوران کھلاڑیوں کو بال باکسٹ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا تاہم اٹلی کے رئیلٹی شو میں ٹرمپولین سے اُچھلتے ہوئے بال باسکٹ کرنے کا مقابلہ ہوا جس میں اطالوی کھلاڑی نے کئی میٹر کے فاصلے سے قلابازی کھاتے ہوئے بال باسکٹ کر کے گنیز ریکارڈ قائم کردیا۔
اٹلی سے تعلق رکھنے والے Davide Rizzi نامی کھلاڑی نے 8.10 میٹر کے فاصلے پر ٹرمپولین سے اُچھلتے ہوئے قلابازی کھاتے ہوئے بال باسکٹ میں ڈالی اور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔