• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ: پیسے واپس مانگنے پر بیٹے نے والدہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم گرفتار

اوکاڑہ(نمائندہ جنگ) پیسے واپس مانگنے پر بیٹے نے والدہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔محلہ عید گاہ کی رہائشی خاتون فیض الٰہی نے اپنے بیٹے منور کے پاس10لاکھ روپے بطور امانت رکھے کہ جب وہ حج پر جائے گی تو واپس لے گی،فیض الٰہی پیسے لینے گئی تو ملزم منور نے اپنی بیٹی ایمن وغیرہ سے مل کر ماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم منور کو گرفتار کر کے تھانہ حویلی لکھا میں مقدمہ درج کر لیا۔

تازہ ترین