کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈینیٹر راشد رزاق نے کہا ہے کہ پا کستا ن اور افغانستانایسے مما لک ہیں جہاں پو لیو وا ئرس اب تک مو جود ہے بلو چستان میں رواں سال 16پو لیو کے کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں 25اضلاع میں کل سے انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی جس میں 8ہزار سے زائد ٹیمیں کل 20لاکھ 98ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوئٹہ میں ڈاکٹر آفتاب کاکڑ، ڈاکٹر عزیز بگٹی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفر نس کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بلو چستان میں پو لیو وا ئر س کی مو جودگی انتہا ئی تشو یشنا ک بات ہے کو ئٹہ ، پشین با لخصو ص ضلع قلعہ عبد اللہ میں بچوں کے پو لیو سے متاثر ہو نے کا خد شہ اب بھی مو جود ہے پا نچ روز انسدا دپو لیو مہم 17اگست سے بار کھان ، کچھی ، ڈیر ہ بگٹی ، دکی ، ہر نا ئی، کوئٹہ ، پشین ، قلعہ عبد اللہ، جعفر آباد ، جھل مگسی ، قلات، خضدار، کو ہلو ، قلعہ سیف اللہ ، لسبیلہ ، لو را لا ئی، مستونگ ، مو سیٰ خیل ، نصیر آبا د، شیرا نی ، سبی ، صحبت پور ، ژوب اور زیا رت میں شر وع ہورہی ہےمہم کے دوران پا نچ سا ل تک کی عمر کے 20لا کھ 98ہز ار 774بچوں کو پو لیو سے بچا ؤ کے قطر ے پلا نے کا ہد مقر ر کیا گیا ہے 7ہزار 443موبا ئل ٹیمیں 743فکسڈ سا ئٹ شا مل ہیں مہم کو بہتر بنا نے کیلئے علما ء اکرام ، قبا ئلی رہنما ؤں اور معتبرین کی بھی مد د لی جا رہی ہے ہما ری میڈ یا ، عوام اور ہر شہری سے اپیل ہے کہ وہ اس مہم کو کا میاب بنا نے کیلئے اپنا کر دار ادا کر یں انہوں نے کہا کہ مہم کیلئے سیکو رٹی کے انتظا مات بھی مکمل ہیں ضر ورت کے مطا بق لیو یز اور پو لیس کا عملہ بھی تعینات ہو گا اور فر نٹیئر کور ( ایف سی ) بلو چستان کی اضا فی سیکو رٹی فرا ہم کر ے گی۔