مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ عوام کی خدمت کرنے والوں کو سزا دینے کے سیاسی انتقام کے’مشن‘ پر ہے،حنیف عباسی کو نیب نیازی گٹھ جوڑ کا بھجوایا گیا سوالنامہ مضحکہ خیز اور تضادات کا مجموعہ ہے۔
مریم اورنگزیب نےاپنے ایک بیان میں حنیف عباسی کی نیب طلبی کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے کی گئی کوششوں پر نیب نیازی گٹھ جوڑ کو تکلیف ہے ۔
ترجمان نون لیگ نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے احتساب کا مذاق اور سیاسی انتقام کی تاریخی مثال قائم کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہنیب نیازی گٹھ جوڑ جومرضی ہتھکنڈے اختیار کرے، نوازشریف کی ٹیم کوخوفزدہ نہیں کرسکتا ۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑکے خلاف سپریم کورٹ، اسلامی نظریاتی کونسل، بارایسوسی ایشنز اور عوام عدم اعتماد کا اظہار کر چکی ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ حنیف عباسی نوازشریف کے بہادر اور وفادار سپاہی ہیں، وہ پہلےبھی سرخرو ہوئے ،اب بھی سرخرو ہوں گے۔