• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ اور دانش کی شادی کو چھ سال ہوگئے

پاکستانی خوبصورت اداکارہ عائزہ خان اور اداکار و میزبان دانش تیمور کی شادی کو چھ سال ہو گئے ہیں۔

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ عائزہ خان اور پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے اداکار دانش تیمور نے اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منائی، اسی سلسلے میں عائزہ خان نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کیں ہیں ۔

View this post on Instagram

Thank you everyone for your love and wishes

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on


عائزہ خان نے اپنی اور اپنے شوہر دانش کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اس سال اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منائی ہے ۔

عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’ آپ سب کی نیک تمناؤں اورپیارکا بہت شکریہ ۔‘

عائزہ خان کی پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں کی جانب سے بھی کمنٹس کیے گئے اور اُنہیں ڈھیر ساری دعاؤں کے ساتھ مبارکباد بھی دی گئی ۔

View this post on Instagram

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16) on


دوسری جانب دانش تیمور کی جانب سے بھی اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حال ہی میں اپنی بیوی عائزہ کے ساتھ ’ بلیک ایک وائٹ ‘ تھیم میں کروائے گئے فوٹو شوٹ کی چند رتصاویر شیئر کی گئی ہیں ۔

تازہ ترین