• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی سیاست کا محور محض اپنی چوری بچانا ہے، مراد سعید

اپوزیشن کی سیاست کا محور محض اپنی چوری بچانا ہے، مراد سعید


وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ چوری کا حساب دینے کیلئے بلایا جاتا ہے یہ کارکنوں کو ڈھال بناکر اداروں کو دھمکانے آتے ہیں، روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن کی سیاست کا محور محض اپنی چوری بچانا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا سے گفتگو پر وفاقی وزیر مراد سعید نے ردعمل دیتے ہوئئے کہاکہ قوم کو شریفوں اور زرداریوں کی سیاسی تقریروں میں نہیں، پوچھے گئے سوالات کے جوابات میں دلچسپی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں چوری بچانے کی اجازت نہیں دیں گے، قوم کی لوٹی دولت واپس لوٹانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے

مراد سعید نے کہا کہ کرپشن اور چوری میں ان کے اتحادی شریفوں کو بلوایا جاتا ہے تو وہ اداروں پر حملے کرتے ہیں، سیاسی بحث ومباحثے کا فورم پارلیمنٹ ہے وہاں سے یہ بھاگ نکلتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پرچی چیئرمین کو بارہا ٹی وی مباحثے کی بھی دعوت دے چکے ہیں لیکن ان میں ہمت نہیں ہے

مراد سعید نے کہا کہ ان کے پاس رسیدیں پیش کرنے یا قوم کی لوٹی گئی دولت واپس لوٹانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

تازہ ترین