• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں قطر کے سفیرشیخ سعود بن عبدالرحمٰن الثانی نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے نے قطر کے سفیر کو پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے، دیرینہ، برادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ آپ کی تعیناتی سے پاک قطرتعلقات مزید مستحکم ہونگے، خطےمیں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے دوطرفہ تعاون میں اضافہ ہوگا۔

قطری سفیر نےامیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی جانب سے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین