• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کی ہائی کمشنر کا منصب سنبھالنے پر سری لنکن سفیر کو مبارکباد

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہائی کمشنر کا منصب سنبھالنے پر سری لنکن سفیر کو مبارکباد دی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے سری لنکن ہائی کمشنر وائس ایڈمرل ریٹائرڈ موہن وجے وکرما نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک نے ہمیشہ ہرمشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ سارک کو خطے میں اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم سمجھتےہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکا میں حالیہ الیکشن میں وزیراعظم مہیندا راجہ پکاسا کی کامیابی پر مبارکباد دی، اور پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اعلیٰ سطح وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔

دوسری جانب سری لنکن ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔ 

تازہ ترین