وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پاکستانی معیشت پر کم منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کورونا سے مقابلے کے دوران صحت کے پہلو سے بہتر نتائج حاصل کیے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وبائی مرض کے ملکی معیشت پر بھی کم منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، مارچ سے جولائی کے 5 ماہ کے دوران پاکستانی کی برآمدات میں صرف 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ اس دورانیے میں بھارت اور بنگلادیش کی برآمدات میں بالترتیب 31 اور 33 فیصد کمی رونما ہوئی ہے۔