• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی یونیورسٹی میں طالبات سے زیادتی، 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

یونیورسٹی آف میانوالی میں طالبات سے مبینہ زیادتی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری ایچ ای سی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ ڈپٹی سیکریٹری یونیورسٹیز اور رجسٹرار جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ  کمیٹی اپنی رپورٹ چیئرمین ایچ ای سی پنجاب کو پیش کرے گی۔

ادھر ایڈیشنل وائس چانسلر یونیورسٹی آف میانوالی کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی کے الزام کا سوشل میڈیا سے پتا چلا، اگر کسی طالبہ کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی ہے تو وہ پہلے ہمیں تو بتائے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے یا یونیورسٹی انتظامیہ کو کوئی زبانی یا تحریری درخواست نہیں دی گئی۔

ایڈیشنل وائس چانسلر نے مزید کہا کہ اگر یونیورسٹی کے کسی بھی شخص پر الزام ثابت ہوا تو اسے ضرور سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی جب بھی رابطہ کرے گی مکمل تعاون کیا جائے گا۔

تازہ ترین