• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کا یوم آزادی پھیکا پڑگیا، صدارتی محل پر راکٹ حملے، 6 اہلکار زخمی،14 عام شہری بھی نشانہ بنے

کابل(اے ایف پی/جنگ نیوز)افغانستان کے 101ویں یوم آزادی کی تقریبات پھیکی پڑگئیں اور افغان صدارتی محل راکٹ حملوں سے گونجتا رہا،افغان صدارتی محل پر راکٹ حملوں کے نتیجے میں اشرف غنی کی سیکورٹی پر معمور 6اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ 4 بچوں،ایک خاتون سمیت 10 عام شہری بھی نشانہ بنے ہیں،دوسری جانب افغان حکومت نے کہا ہے کہ جب تک طالبان بھی قیدیوں کو رہا نہیں کریں گے، مزید طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا،جس کی وجہ سے اس ہفتے شروع ہونے والے امن مذاکرات ایک بار پھر ٹل سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے یوم آزادی پر دارالحکومت کے حساس اور سفارتی علاقے میں نامعلوم مقام سے 14 راکٹ برسائے گئے ہیں جس سے پورا علاقہ لرز اُٹھا۔افغان میڈیا کے مطابق ملک بھر میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات جاری تھیں اور کابل میں صدر اشرف غنی کو سرکاری تقریب سے خطاب کرنا تھا کہ سفارتی علاقے پر راکٹ حملہ ہو گیا اور چند ہی منٹوں میں 14 راکٹ کابل کے ریڈ سیکیورٹی زون کے مختلف مقامات پر آکر لگے۔

تازہ ترین