• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی دباؤ پر فیصلے ہورہے،حکومت وعدہ پورا نہیں کر سکی، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بیرونی دباؤ پر فیصلے ہورہے، حکومت کوئی وعدہ پورا نہیں کرسکی۔ دونوں بڑی اپوزیشن پارٹیاں آنکھیں بند کر کے حکومت کا ساتھ دے رہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ امریکی غلامی کیلئے موجودہ اور سابقہ حکمران لائن میں لگے ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی کی خوش قسمتی اور عوام کی بدقسمتی ہے کہ غلامی کے قوانین بنوانے میں سابقہ حکمران پارٹیاں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں۔ملک کے قانون ساز اداروں میں بہت بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جن کا مقصد ہی عالمی سامراجی و استعماری قوتوں کی خواہشات کی تکمیل کرنا ہے ۔دوسال میں حکومت الیکشن ریفارمز، معیشت کی بہتری ،بے روز گاری کے خاتمہ اور احتساب کے وعدوں میں سے کوئی ایک بھی پورا نہیں کرسکی۔تعلیم ،صحت ،صنعت و تجارت اور زراعت ہر شعبہ بدحالی کا شکار ہے ۔

تازہ ترین