بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سنٹرل جیل پر دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ہر پاک آرمی کے دستے اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جیل کو گھیرے میں لے لیا اورمشترکہ کمانڈو کارروائی کرکے دہشت گردوں کاخاتمہ اورجیل کوکلیئر کردیا، اس فرضی مشق میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور فوجی جوانوں نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینٹر ل جیل بہاولپورمیں فرضی مشق کے حوالے سے وائر لیس پر سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے کال چلائی گئی جس میں بتایاگیاہے کہ کچھ دہشت گرد سینٹرل جیل میں داخل ہوگئے ہیں اورقیدیوں و عملے کویرغمال بنالیاہے جس پر فوج اور انسداد دہشت گردی محکمہ کی فورس فوری طورپر موقع پر پہنچ گئی جبکہ ایلیٹ فورس، بہاولپور پولیس،سول ڈیفنس،بم ڈسپوزل سکوارڈ اوردیگرریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ گئیں،پولیس اورایلیٹ فورس نے سینٹرل جیل کوگھیرئے میں لے لیا جبکہ آرمی اور کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے کمانڈو ایکشن کرتے ہوئے سینٹرل جیل میں داخل ہوکردہشت گردوںکو ہلاک کرکے جیل کو کلیئر کردیا۔