• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومت کے 2 سال تباہی اور بربادی کے سال ہیں، سعد رفیق

موجودہ حکومت کے 2 سال تباہی اور بربادی کے سال ہیں، سعد رفیق


لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس پر مزید کارروائی 26اگست تک ملتوی کردی،مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کہتےہیں کہ موجودہ حکومت کے 2 سال تباہی اور بربادی کے سال ہیں، حکومت غیر فعال ہو تو دوسرے اداروں کو سامنے آنا پڑتا ہے۔

لاہورکی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس پر سماعت کی، سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق عدالت پیش ہوئے، عدالت نے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ سے ویڈیو لنک کےذریعے بیان رکارڈ کرانےکے لیے رابطہ کیا تاہم خرابی صحت کی بناء پر وہ ایک بار پھر بیان ریکارڈ نہ کرا سکے۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ ملک میں جمہوریت نام کی چیز نہیں، موجودہ حکومت کے دو سال تباہی کے ہیں، اس دوران جبر، استحصال، غربت اور ناانصافی بڑھی، ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مخالفین کو رگڑا لگاؤْ

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر ایم ایس سروسز اسپتال کو وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کی طبی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتےہوئےمزید کارروائی 26اگست تک ملتوی کردی ۔

تازہ ترین