• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق اور سندھ کا رابطہ کمیٹی بنانے پر اتفاق


وفاق اور سندھ کا رابطہ کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوگیا، کمیٹی میں سندھ کی طرف سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ اور سعید غنی جبکہ وفاق کی طرف سے اسد عمر، علی زیدی اور امین الحق شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی اسلام آباد میں وفاقی وزراء اسد عمر، علی زیدی اور امین الحق سے ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ملاقات میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور وزیر تعلیم سعید غنی بھی موجود تھے، جبکہ ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے بھی شرکت کی۔

ترجمان نے کہا کہ بات چیت کے دوران کوآرڈی نیشن کمیٹی (رابطہ کمیٹی) بنانے پر اتفاق ہوا ہے، کمیٹی میں وزیراعلیٰ سندھ ، ناصر حسین شاہ اور سعید غنی شامل ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے کمیٹی میں اسد عمر، علی زیدی اور امین الحق شامل ہوں گے۔

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق کمیٹی سندھ میں وفاقی حکومت کے پروجیکٹس سے متعلق رابطہ رکھے گی۔

تازہ ترین