• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشرافیہ حکومت گرانےکی کوشش کررہی ہے، وزیراعظم


وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اشرافیہ حکومت گرانے کی کوشش کررہی ہے، اپوزیشن چاہتی ہے کہ نیب کا ادارہ ہی ختم ہوجائے۔

اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کا مقصد انہیں بلیک میل کرنا ہے، یہ جتنا مرضی بلیک میل کریں جب تک قانون کے تابع نہیں ہوں گے، انھیں نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات بہت برے ہیں، وفاق مداخلت کرے تو سندھ حکومت شور مچاتی ہے۔ کراچی سے متعلق اہم فیصلے کرنے والے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شوگر ملز شریفوں اور زرداریوں کی ہیں، وہ شوگر مافیا کا مقابلہ کریں گے۔

تازہ ترین