راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کی زمین کی ایکوزیشن کیلئے آرڈی اے کو 6ارب 27کروڑ 65لاکھ کی ٹیکنیکل سپلمینٹری گرانٹ جاری کر دی۔آرڈی اے ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے کے ایس ڈی اکائونٹ میں رکھی گئی ہے ، یہ رقم زمین کی خریداری کے علاوہ رنگ روڈ الائنمنٹ میں آنے والے انفراسٹرکچر کی منتقلی کیلئے ہو گی ۔ رقم رنگ روڈ کے پیکیج ون (51.70) کلومیٹر ایریاز کیلئے ہے ، اس کی منظوری پی ڈی ڈبلیو پی نے اپنی 24جولائی 2020کی میٹنگ میں دی تھی۔واضح رہے کہ وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز اپنے دورہ راولپنڈی کے دوران کہا تھاکہ شہری جلد ہی راولپنڈی رنگ روڈ اور لئی ایکسپریس وے منصوبوں کے حوالے خوشخبری سنیں گے۔