• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی، ڈی آئی خان سمیت 23 اضلاع پر مشتمل صوبہ لیں گے، سرائیکستان قومی کونسل

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبے کا مرکز ملتان کو نہ بنایا گیا تو وسیب بکھر جائے گا ، سول سیکرٹریٹ کو مسترد کرتے ہیں، صوبہ سرائیکستان اور مرکز ملتان کے ایجنڈے پر تمام سرائیکی جماعتیں متفق ہیں ، صوبہ ملتان ریلیوں کی نہیں بلکہ صوبہ سرائیکستان کے لئے بہت بڑے لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ اور پاکستان قومی اتحاد کے سینئر نائب صدر حاجی رب نواز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورے وسیب میں سرائیکستان یکجہتی کانفرنسیں منعقدکریں گے اور میانوالی ، بھکر ، ٹانک ، ڈی آئی خان ، جھنگ اور خوشاب سمیت 23 اضلاع پر مشتمل صوبہ لیں گے ۔ عمران خان نے کہا تھا کہ بنگالی ہمارے بھائی ہیں ، ان کو شہریت دیں گے مگر بنگالیوں کی بجائے ملک میں افغانیوں کے دھڑا دھڑ شناختی کارڈ بن رہے ہیں۔
تازہ ترین