ٹی وی اداکارہ حرامانی نے بتایا ہے کہ اُن کی پُراعتماد شخصیت کا راز میک اپ ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہیں میک اپ سے ملنے والا اعتماد پسند ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہیں اور میک اپ ان کو اس سے بچاتا ہے اور انہیں مزید پراعتماد بناتا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے ساتھ یعنی بغیر کسی میک اپ کے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ ہاں وہ مانتی ہیں کہ ان کے ڈارک سرکلز ہیں لیکن وہ اس بات کو بھی تسلیم کرتی ہیں کہ کوئی بھی شخص پرفیکٹ نہیں ہوتا۔‘
اداکارہ کا ماننا ہے کہ ہم ظاہری خوبصورتی کی بجائے اپنے اندر کو صاف اور خوبصورت بنائیں۔
انہوں نے اپنے کیپشن میں شاعرانہ انداز بھی اپناتے ہوئے ’کتنے گہرے حلقے شام کے رنگ ہیں چھلکے‘ بھی لکھا تھا۔