• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجےکا علاج ممبئی کے اسپتال میں شروع ہوگیا: مانیتا دت

پھیپڑوں کے کینسر کا شکار بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے بتایا ہے کہ ان کے شوہر کا علاج ممبئی کے اسپتال میں شروع ہوگیا ہے، سنجے دت کی کینسر سے جنگ سخت ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانیتا دت نے اپنے بیان میں بتایا کہ سنجے دت کا علاج ممبئی کے کوکیلابن اسپتال میں جاری ہے۔

مانیتا دت نے سنجے دت کے تمام مداحوں اور خیرخواہوں کی سپورٹ کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ سنجو کی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ کی حوصلہ افزائی اور تعاون کی مدد سے ہر مشکل مرحلہ پار کیا اور اس کے لیے ہم ہمیشہ آپ کے شکر گزار رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: کینسر کا شکار سنجے دت کی اہلیہ کا جذباتی پیغام

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری فیملی کو ایک اور چیلنج درپیش ہے اور میں جانتی ہوں کہ مداحوں کی محبت اور سپورٹ کی بدولت سنجے دت یہ مشکل وقت بھی گزار دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک خاندان کے طور پر ہم نے اس طویل مدتی جنگ کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جتنا ممکن ہوگا ہم اپنی زندگی کو معمول کی طرح مسکراہٹ کے ساتھ گزارنے کی کوشش کریں گے۔

منائتا دت کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی منفی چیز کے بغیر سنجو کے لیے ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں اداکار سنجے دت کے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبریں زیر گردش تھیں۔ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال ذرائع کے مطابق چوتھے اسٹیج کے کینسر میں مبتلا سنجے دت کو میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہیں ہے۔

تازہ ترین