• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ

ساتھیو! کیا آپ کو معلوم ہے کہ گھڑی کی ایجاد سے پہلے لوگ کس طرح وقت معلوم کرتے تھے؟ وقت سے آگاہی قدیم زمانے کے لوگوں کے لئے اتنی ہی اہم تھی جتنی آج ہمارے لئے ہے۔ مکینیکل یا الیکٹرک گھڑیوں کی ایجاد سے قبل لوگ سورج سے چلنے والی گھڑی ،پانی سے چلنے والی گھڑی حتیٰ کہ جلتی ہوئی رسی سے وقت کا اندازہ کیا جاتا تھا۔

سورج سے چلنے والی گھڑی

Sundialسورج سے چلنے والی گھڑی کئی صدیوں تک استعمال ہوتی رہی۔ لوگ وقت معلوم کرنے کے لئے اسی پر انحصار کرتے تھے۔انیسویں صدی سے ٹیکنیکل اور الیکٹریکل گھڑیوں نے سورج سے چلنے والی گھڑیوں کی جگہ لے لی ۔سورج سے چلنے والی گھڑیوں میں حرکت کرتے ہوئے سائے کے ذریعے وقت بتایا جاتا تھا۔

سورج کی بدلتی ہوئی پوزیشن کی وجہ سے اس کی شعاعوں کا رُخ بھی تبدیل ہوتا رہتا ،جس کی بنا پر جیسے جیسے دن گزرتا سورج کی روشنی سے بننے والا سایہ بھی اپنی سمت تبدیل کرتا رہتا اگر کسی Sundial کے ذریعے بالکل صحیح وقت معلوم ہوتا تھا۔

پانی سے چلنے والی گھڑی

پانی سے چلنے والی گھڑی میں برابر وقتوں سے قیف کے ذریعے گھڑی کے نیچے لگے ہوئے برتن میں پانی ڈالتے تھے، جس کی بنا پر برتن میں پانی کی سطح بلند ہو جاتی اور اس کے ساتھ ہی دندانے دار سلاخ بھی اوپر کی طرف حرکت کرتی رہتی تھی اوپر اٹھتی ہوئی سلاخ گھڑی کے درمیان میں لگے ہوئے پہیے کو گھماتی ،جس کے نتیجے میں گھڑی کے کانٹے بھی حرکت کرتے تھے۔

تازہ ترین