• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شاہینز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 107 رنز سے ہرادیا

ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز میں پاکستان شاہینز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 107 رنز سے ہرا دیا۔

شاہینز نے 6 وکٹ پر 202 رنز اسکور کئے، معاذ صداقت نے شاندار سنچری بنائی، ہدف کے تعاقب میں ایڈیلیڈ ا سٹرائیکرز 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ڈارون میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 202 رنز بنائے۔

اوپنرز معاذ صداقت نے شاندار بیٹنگ کی اور 59 گیندوں پر 104 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ یاسر خان نے 51 رنز بنائے۔

جواب میں ایڈیلیڈ ا سٹرائیکرز 16 اعشاریہ 1 اوورز میں 95 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

مبصر خان نے تین جبکہ مہران ممتاز اور فیصل اکرم نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید