• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارش کے دوران کٹی پہاڑی سے بڑے پتھر نیچے گرنے لگے

کراچی میں بارش کے دوران قصبہ کالونی میں کٹی پہاڑی سے بڑے پتھر نیچے گرنے لگے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، کٹی پہاڑی سے پتھر سڑک پر گرگئے، جانی نقصان کی اطلاع نہیں، کئی مقامات پر بارش کے جمع پانی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید بارشوں کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے کل شہر کے نجی و سرکاری اسکول اور کالجوں کو بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے کل ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، بعض اسکولوں اور کالجوں نے طلبہ کو آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت کردی۔

وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کے الیکٹرک انتظامیہ سے رابطہ کرکے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بند بجلی فوراً بحال کرنے کی ہدایت کی۔

چیف ایگزیکٹو کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ بارش کے دوران بجلی کے 500 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہوئے تھے ۔ شہر کے 94 فیصد سے زائد علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی، 150 فیڈرز پر بجلی بحالی کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے کے الیکٹرک فیلڈ اسٹاف کو فالٹ والے مقامات تک پہنچنے میں مشکلات تھیں۔

قومی خبریں سے مزید