بھارت میں نورا فتحی کے عشق میں مبتلا شخص اپنی بیوی پر اس جیسا دکھنے کیلئے دباؤ ڈالنے لگا، جس پر اس کی بیوی شوہر نے شوہر کے خلاف پولیس میں رپورٹ کردی۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کروانے کیلئے پولیس سے رابطہ کیا اور الزام لگایا کہ میرا شوہر مجھ پر بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ نورا فتحی جیسی جسمانی ساخت رکھنے کیلئے مجبور کرتے ہوئے ہر وقت ہراساں کرتا رہتا ہے۔
متاثرہ خاتون نے غازی آباد کے تھانے مراد نگر میں اپنی شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ اس کا شوہر شیوَم وُجوال سرکاری فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ہے، وہ روزانہ 3 گھنٹے ورزش کرنے کا دباؤ ڈالتا تھا۔ اگر وہ کسی دن یہ ورزش نہیں کر پاتی تو اسے کھانا نہیں دیا جاتا تھا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ اس کی شادی 6 مارچ 2025 کو میرٹھ کے رہائشی شیوَم وُجوال سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی شوہر اور سسرالی اسے قد و قامت اور شکل و صورت پر طعنے دیتے رہے۔ شوہر اکثر کہتا تھا کہ وہ کسی "خوبصورت لڑکی، نورا فتیحی جیسی" سے شادی کر سکتا تھا۔
پولیس کو درج کروائی گئی شکایت میں یہ بھی کہا گیا کہ اس کا شوہر دوسری لڑکیوں میں غیر معمولی دلچسپی رکھتا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز دیکھتا رہتا ہے، جب میں حاملہ ہوئی تو اس نے خفیہ طور پر مجھے اسقاط حمل کی گولیاں بھی دی ہیں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ سسرالیوں نے جہیز کے مطالبے پر بھی مجھے ذہنی و جسمانی اذیت دی، شادی کے وقت میرے گھر والوں نے 16 لاکھ روپے کے زیورات، 24 لاکھ والی گاڑی اور 10 لاکھ روپے نقد دیے تھے، کُل ملا کر میری شادی پر تقریباً 76 لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے، مجھے فوری طور پر انصاف فراہم کیا جائے۔
پولیس نے اس کیس میں خاتون کے شوہر، ساس، سسر اور نند کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔