نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کےسیکنڈری رن وے میں کریکس پڑگئے۔ سول ایوی ایشن (سی اے اے) کی جانب سے جاری شدہ نوٹم کے مطابق رن وے نمبر 28 کو ٹیک آف اور لینڈنگ کیلیے بند کردیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ حکام نے مزید کہا کہ بارشوں سے متاثرہ حصے کی مرمت کا کام جاری ہے، سیکنڈری رن وے صرف طیاروں کی ٹیکسی کے لئے استعمال ہوگا۔
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 سال کے دوران سیکنڈری رن وے پر کریکس اس سے قبل بھی ہو چکے ہیں۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق کریکس کے مستقل حل کیلیے رن وے کو لینڈنگ اور ٹیک آف کیلیے بند کیا گیا ہے۔