چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پارٹی (این پی) کے سربراہ میر حاصل بزنجو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان متعدل مزاج اور دور اندیشن رہنما سے محروم ہوگیا۔
اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میر حاصل بزنجو کا انتقال میرے لیے باعث صدمہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان آج ایک معتدل مزاج، بہادر اور دوراندیش رہنما سے محروم ہوگیا۔
چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ میر حاصل بزنجو ایک عظیم آدمی کے قابلِ فخر فرزند تھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میر حاصل بزنجو اپنے والد کی طرح پوری زندگی بھر جدوجہد میں رہے۔
واضح رہے کہ این پی کے سربراہ اور سینئر سیاستدان میر حاصل خان بزنجو انتقال کرگئے۔
ترجمان نیشنل پارٹی جان بلیدی کا کہنا تھا کہ میرحاصل خان بزنجو گزشتہ کچھ مہینوں سے پھیپڑوں کےسرطان میں مبتلا تھے۔
میر حاصل بزنجو کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اظہارِ افسوس اور اہلِ خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔