• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی ایک بار پھر حکومت بنائیگی، آصف زرداری

اسلام آباد(آئی این پی)سابق صدر آصف زرداری نے کراچی روانگی کے وقت اے ایس ایف ملازمین سے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک بار پھر حکومت بنائے گی اور ان کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کریں گے۔ 

سابق صدر آصف علی زرداری کراچی روانہ ہونے کے لیے اسلام آباد ائرپورٹ پر پہنچے تو ان کا سامنا اے ایس ایف ملازمین سے ہوا۔ 

اس موقع پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ آپ کا گزارہ مشکل ہے وہ ایک بار پھر آئیں گے اور ان کی تنخواہ میں 50فیصد اضافہ کریں گے۔

تازہ ترین