پشاور (لیڈی رپورٹر)پھندو پشاور کے رہائشی ٹیکسی ڈرایئور زیارت گل نے آئی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے حبس بے جاں میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنانے اور مجھ سے رہائی کے بدلے رقم لینے کا نوٹس لیکر و اقع میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور مجھے انصا ف و تحفظ فراہم کیا جائے ،پشاور پریس کلب میں زیارت گل نے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 9 اگست کوو اختر محمد جو ایک ریئٹا ئرڈ پولیس اہلکار ہے نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ رات کو میرے گھر پر بغر لیڈی پولیس کے چار دیواری کا تقدس پامال کر کے مجھے گھر سے اٹھا لیا اور مردان میں مجھے ایک خفیہ جگہ پر لے کر گئے اور مجھے ذوکوب کیا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ مجھے انصاف دیا جائے۔