تھر پارکر میں 15 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کر لی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
تھر پارکر کے علاقے مٹھی کے ایک گاؤں میں 15 سال کی لڑکی کی مبینہ خودکشی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق مٹھی کے نواحی گاؤں میں 15 سالہ لڑکی مومل نے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کرلی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش تحویل میں لے کر سول اسپتال مٹھی منتقل کر دی، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: تھر میں خودکشیوں کی روک تھام کے اقدامات
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد معاملے کی تفتیش شروع کی جائے گی۔