• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کی ترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرا ز کا کہنا ہے کہ قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت کی 2 سالہ کارکردگی اُجاگر کرنےمیں حصہ بننے پر اراکین کابینہ کا مشکور ہوں۔

شبلی فراز نے کہا کہ حکومتی کارکردگی عوام تک پہنچانے میں وزارت اطلاعات اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سینیٹر شبلی فرا ز نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 

تازہ ترین