• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ


مون سون کے پانچویں اسپیل میں کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں ہوئی، جہاں 170ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرجانی ٹاؤن کی 170ملی میٹر کے بعد نیوکراچی میں 88 اور ناظم آباد میں 85 اعشاریہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گلشن حدید میں 77، پی اے ایف بیس مسرور میں 44 اعشاریہ 5 اور لانڈھی میں 20 اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سعدی ٹاؤن میں 28 اعشاریہ 5 ملی میٹر، فیصل بیس پر 14 اور کراچی ایئرپورٹ پر 6 اعشاریہ 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین