• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن بارڈر چھ ماہ بعد دوبارہ کھل گیا،دوطرفہ تجارت بھی بحال

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاک افغان بارڈر طورخم جوکہ مصروف ترین تجارتی گزرگاہ بن چکی ہے ، چمن بارڈر چھ ماہ بعد دوبارہ کھول دیا گیا،دوطرفہ تجارت بھی بحال کردی گئی،طورخم پر رش کم کرنے کیلئے ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ خرلاچی،غلام خان اور انگوراڈہ جائیگی،۔حکومت نے مصروف ترین طورخم بارڈر پر رش کا نوٹس لیتے ہوئے تجارتی اور ٹرانزٹ ٹریفک کو غلام خان،انگور اڈہ اور خرلاچی کی سرحدی گزرگاہوں کی طرف موڑنے کی اجازت دیدی ہے۔ افغانستان کیلیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ تجارتی سہولیات اور رش کم کرنے کیلیے مذکورہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

تازہ ترین