• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے ،تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل لائن کی جانب سے کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔اس اعلان کے مطابق اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کرایہ 7 ہزار 879 روپےمقرر کیا گیا ہے جبکہ سامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ 8 ہزار 543 کردیا گیاہے ،کرایوں میں یہ کمی غیر معینہ مدت تک رہے گی۔

تازہ ترین