پشاور(نیوزڈیسک) محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترال اپر کے زیراہتمام وادی اپر چترال کی خوبصورت وادی بروغل میں 5 ستمبر سے بروغل فیسٹیول منعقد کرنے کا فیصلہ ۔ دو روزہ فیسٹیول کی اختتامی تقریب 6 ستمبر کو منعقد ہو گی ۔ فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں بروغل وادی کا منفرد کھیل یاک پولو، کرکٹ ، فٹبال، بزکشی ، میراتھن ریس رسہ کشی ، کشتی اور دیگر کھیل شامل ہیں جبکہ ان سب کے علاوہ موسیقی اور روایتی کھیل بھی فیسٹیول کا حصہ ہونگے ۔ بروغل فیسٹیول میں شریک ہونے والے سیاحوں کیلئے خصوصی طور پر ٹینٹ ویلیج کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ سیاح ایڈونچر سیاحت سے لطف اندوز ہو سکیں۔