• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال، ٹریلر کی ٹریکٹر ٹرالی سےٹکر ،3 خواتین جاں بحق


ساہیوال میں پرانا ٹول پلازہ ہڑپہ کے قریب ٹریلر اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر سے 3 خواتین جاں بحق، 25 افراد زخمی ہوگئے، ٹرالی میں سوار خواتین کھیتوں میں کپاس چننے جا رہی تھیں ۔

ریسکیوذرائع کےمطابق ساہیوال کے مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والی28خواتین ہڑپہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہو کر کپاس چننے جا رہی تھیں کہ جی ٹی روڈ پر تیزر فتار ٹرالر نے ٹکر مار دی جس سے ٹرالی الٹ گئی۔

ذارئع کے مطابق حادثے میں آمنہ بی بی، ممتاز بی بی اور منظوراں بی بی موقع پر جاں بحق اور 25خواتین زخمی ہو ئی ہیں۔

ڈی ایچ کیو اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے5 کی حالت نازک ہے۔

تازہ ترین