• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر معین الدّین عقیل کی منفرد تصنیفی خدمات

مصنّفہ: رخسانہ فیض

صفحات: 239 ،قیمت: 600 روپے

ناشر:رنگِ ادب پبلی کیشنز، اُردو بازار، کراچی۔

علم و ادب سے پورے طور پر وابستہ کچھ شخصیات انسانی زندگی پر محیط اس اہم رُخ سے کچھ ایسی سچّی لگن رکھتی ہیں کہ وہ خود علم و ادب کی ایک تاریخ کہلائے جانے کی مستحق ہو جاتی ہیں۔ ڈاکٹر معین الدین عقیل بلاشبہ ایک ایسی ہی شخصیت ہیں۔ 

کئی نسلوں کی ذہنی آب یاری میں براہِ راست حصّہ لینے والے ڈاکٹر معین الدّین عقیل ’’کتاب گُریزی ‘‘کی عمومی فضا میں نوجوان نسل کے اندر ’’کتاب شناسی‘‘ کا جذبہ بیدار کرنے میں مگن ہیں۔نیز، زمانے کی مادّہ پرستی اور چکا چوند سے بے نیاز ہمہ وقت تحقیق و تصنیف میں مشغول ، اپنی نگارشات سے اہلِ ادب کو ذہنی طمانیت فراہم کرنے کا فریضہ بھی انجام دے رہے ہیں۔ 

مصنّفہ نے ڈاکٹر صاحب کی کُل زندگی کا احاطہ ’’مطالعاتِ تاریخ و ادب:ڈاکٹر معین الدّین عقیل کی منفرد تصنیفی خدمات‘‘کے عنوان سے تحریر کیے گئے اپنے ایم فِل کے مقالے میں کیا ہے۔ یہ کہنے میں ہرگز کوئی تکلّف نہیں کہ مصنّفہ نے ڈاکٹر صاحب کی زندگی کے جملہ اُمور کو ،جن کا معتدبہ حصّہ تحقیق و تصنیف سے پُر ہے،انتہائی محنت اور عرق ریزی سے اہلِ علم و ادب کے حوالے کر دیا ہے۔

تازہ ترین