• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف قانونی طریقے سے علاج کرانے گئے ہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب این آر او این آر او کے بیانیے سے عوام کو اب بیوقوف نہیں بنا سکتے، نواز شریف پنجاب حکومت کی درخواست پر قانونی طریقے سے علاج کرانے گئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی سیاست نواز شریف سے شروع اور ان کے نام پر ختم ہوتی ہے، عمران خان کی کارکردگی صفر اور کرپشن تاریخی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی نالائقی، کرپشن چھپانے کیلیے نوازشریف کے نام کا سہارا لینا پڑتا ہے، ‎عمران خان عوام کی خدمت پر بھی اپنی ٹیم کو ’گو سلو پالیسی‘ ترک کرنے کی ہدایت کریں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ‎عمران خان مہنگائی کو 13 فیصد سے 3 فیصد کم کرنے کے انتظامات تیز کرنے کی ہدایت کریں، چینی 110 روپے سے 52 روپے کرنے کے لئے بھی اجلاس بلائیں، آٹا 78 روپے سے 33 روپے کرنے کے لیے بھی آپشنز استعمال کرنے کی ہدایت کریں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ‎ عمران خان جہانگیر ترین کو لندن سے بلانے کے لیے متعلقہ قانونی آپشنز استعمال کرنے کی ہدایت کریں، بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈوں کی تحقیقات کا حکم دیں۔

تازہ ترین